لاہور( نمائندہ جنگ ) پیمرا لاہور ریجن کی طرف سے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ اور بھارتی چینلزکو نشر کرنے کے خلاف کارروائی گزشتہ روز بھی جاری رہی ۔گذشتہ روز لاہور ،قصور ،گوجرانوالہ اور ملتان میں چھاپے مارے گئے اوررسیور،ایمپیلی فائر،ملٹی چینل ڈیوائس اور ڈشوں سمیت 38 آلات ضبط کرلئے گئے۔ان کیبل آپریٹرز کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت مزید کارروائی کی جائیگی۔