اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ نواز شریف کو جو بات نا معقول اور نامناسب لگتی ہے اسے وہ مولانا فضل الرحمن سے کرواتے ہیں۔ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مراد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا افواج پاکستان پر شرمناک الزامات لگا کر نواز شریف کی خوشامد کر رہے ہیں ، جب تک مولانا کا دسترخوان آباد رہتا ہے انہیں جمہوریت محفوظ ہاتھوں میں دکھائی دیتی ہے، بہت جلد مولانا نواز شریف کی بجائے کسی اور کی گود میں بیٹھ جائیں گے ، گود کوئی بھی ہو مولانا کی تقریر کا متن تبدیل نہیں ہوتا ، مولانا سیاسی بڑھکیں مارنے کی بجائے آئندہ کے لئے اپنے روزگار کی فکر کریں تو بہتر ہو گا۔