ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں غیرت کے نام پر سالے نے فائرنگ کے بہنوئی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر ریاض نے اپنے بہنوئی ارشاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
مقتول ارشاد نے ریاض کی بہن سے6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ تھانہ سٹی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش اور قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔