• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثوں میں10افراد جاں بحق، ملتان میں نوجوان ٹرین  تلے آگیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ) ٹریفک حادثوں میں10افراد ہلاک  ہو گئے ملتان میں نوجوان ٹرین  تلے آ کر  چل بسا تفصیل کے مطابق  ملتان  سٹی مال گودام کے نزدیک   پچیس سالہ   نوجوان ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا کہ  ریل  کی زد میں آ گیا جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا پولیس نے شناخت کے لئے لاش نشتر رکھوا دی ہے  ہلاک ہونے والی شخص  کی جیب سے کوئی چیز برآمد نہ ہوئی ہے جس سے اس کی شنا خت  ہو سکے ۔دوکوٹہ کے  نواحی اڈا لالسگو کے رہائشی محمد بشیر فیرروز پوری کی فیملی محنت مزدوری کر کے واپس آ رہی تھی کہ بستی ڈھورے والا کے قریب دو رکشے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس سے 16سالہ اللہ بخش موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شریفاں زوجہ محمد بشیر ٹرک کے نیچے پھنس گئی جس کو کرین  کے ذریعے  نکالا گیا محمد شان اور سلیماں بی بی سمیت دیگر زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے ہسپتال پہنچایا زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے علاوہ ازیں روجھان کارہائشی سات سالہ صادق حسین جو کہ سڑک کنارے جارہاتھاکہ اسی دوران پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے بے قابو ہوکر اسے ٹکرماردی  جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیااور  رحیم یارخان ہسپتال  میں  دم توڑگیادریں اثنا   کچا کھوہ کے نواحی گاؤں 26/10آر کا رہائشی 20سالہ نوجوان محمد ارسلان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کے سی او ڈی خانیوال کے قریب موٹر سائیکل ٹریلر کے نیچے گھس گیاجس کی وجہ سے ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گیا مزید برآں کروڑ لعل عیسن بستی قریشی کاایک نوجوان منور عرف مناشاہ کروڑ شہر آیا پولیس سٹیشن کے سامنے اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان کو کچل دیا  جس سے وہ جاں بحق  ہو گیا جس کی حالت دیکھ کر ایک ریڑھی  والےرفیق کو دل کادورہ  پڑ گیا جو ہسپتال جاتے ھوئے راستہ میں دم توڑ گیا ادھر  ہارون آباد کے قریب قینچی موڑ پر مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کے نتیجہ میں چک 20۔تھری آر کارہائشی ٹریکٹرٹرالی کا ڈرائیور شفیق ولدحنیف موقع پرجاں بحق ہوگیا  اسی طرح رحیم یار خان میں  تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو کچل دیا جس کے باعث کے ایک خاتون بشریٰ  بی بی موقع پر جاں بحق ، حفیظ اللہ اور دس سالہ بچی تابندہ شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر خان پور منتقل کر دیا ۔ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع زور کا رہائشی بلال زور موٹر سائیکل پر اپنے 10سالہ بھتیجے محمد عامر کو سکول چھوڑنے جا رہاتھا کہ جمکو چوک کے قریب عقب سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے ٹکر ماری اور گھسیٹتا ہوا پختہ سڑک پر گرادیا جس کے نتیجہ میں 10سالہ محمد عامر موقع پر جاں بحق جبکہ بلال زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیاگیا۔مسافرخانہ میں موٹر سائیکل سوارگلزار احمد ولد گل محمد اڈہ تیرہ ہزار سے رنگ پور آتے ہوئے زیر تعمیر روڈ پر گڑھوں کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھ پایا اور اچانک گرنے سے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔صادق آبادچوک ایف ایف کا رہائشی 14سالہ نوید عرف نادو قوم شیخ گزشتہ روزماچھی گوٹھ کے قریب قومی شاہراہ کراس کر رہا تھاکہ اسی اثناء میں تیز رفتار ٹریلر نے اسے بری طرح سے کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
تازہ ترین