گجرات (نمائندہ جنگ) شہر کی اولین اربن ٹرانسپورٹ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے منصوبے کا افتتاح کیا، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبرو دیگر بھی موجود تھے۔ ابتدائی طور پر ائیر پورٹ چوک سے پی ایس او پمپ نزد ٹول پلازہ تک 10ویگنیں چلائی جارہی ہیں روٹ 14سٹاپ پرمشتمل ہے جس کا کرایہ 20روپے ہوگا، ضرورت پر گاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔