گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے 2نومبر کے دھرنے کیلئے گوجرانوالہ پولیس کی نفری اسلام آباد روانہ کردی گئی۔ پہلے مرحلے میں 80لیڈیز کانسٹیبلز کی 2بسیں ڈی ایس پی کھیالی محمد نوازگھمن کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوگئیں جبکہ مزیدنفری آج روانہ کی جائیگی۔