گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ)ایمن آباد کے علاقہ میں چند سال قبل کروڑوں کی لاگت سے بننے والے سپورٹس کمپلیکس میں اے سی صدر نورش صباح نے چھاپہ مارا جہاں سہولتوں کا سخت فقدان تھا، کمپلیکس جنگل کا منظر پیش کر رہا تھانا گفتہ بہ حالت تھی ، انہوں نے متعلقہ ملازمین کی سرزنش کی اور ڈی سی اوکو رپورٹ ارسال کر دی۔