• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،سیوریج اورپختہ سولنگ منصوبوںکاافتتاح، 25لاکھ لاگت آئی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ اور طلباوطالبات کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم اور چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم وترجمہ پڑھایا جائے گا۔ اس پروگرام کا آغاز بہاول پور ضلع سے کیا جائے گا۔ وہ بہاول پور تحصیل کے مواضعات لالہ ڈیرہ اور سنجر میں سیوریج اورپختہ سولنگ کے منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 25لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر میاں شاہد اقبال، اسد خاں بلوچ، فہیم قریشی، اکبر خاں بلوچ، سید نور محمد،شاہد عبد اللہ چوہدری، راؤ رضوان اور علاقہ کے لوگ موجود تھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے انرجی بحران پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے اور سال 2018ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور میں میپکو ورکشاپ قائم کی جا رہی ہے جس سے ٹرانسفارمر اور دیگر بجلی کے آلات کی مرمت کے کام بروقت مکمل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور کو ترقی یافتہ اور خوبصورت بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین