• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کی موبائل فون کمپنی کیخلاف ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پور کو درخواست

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہری کی موبائل فون کمپنی کے خلاف ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پور کو درخواست ‘ایک شخص مظہر احمد نے موبائل کمپنی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی/بااختیارات اتھارٹی پنجاب تحفظ صارف قانون کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سائل نے ایک عددموبائل فون 30جولائی2016ء کو خریدا۔رقم کی ادائیگی کے بعد دکان پر ہی ڈبہ کھولا تو موبائل کی سکرین ٹوٹی ہوئی تھی جس پر سائل کمپنی کی فرنچائز پر گیا ۔جنھوں نے ایک مہینہ اور20دن بعد سائل کو موبائل فون واپس کیا۔ موبائل فون چیک کرنے پر پتہ چلا کہ مسؤل علیہ نے سیٹ اسی حالت میں واپس کیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پورزینت مظہر نے اسسٹنٹ کمشنرسٹی/بااختیارات اتھارٹی پنجاب تحفظ صارف قانون کے حکم پر مسؤل علیہم کو نوٹسز برائے طلبی جاری کیا ہے۔
تازہ ترین