کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کا اجلاس اسلام آباد میں فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کی صدارت میں ہوا جس میں سکریٹری خالدرحمانی، خاور حیات، شہزاد علوی، کرنل گل رحمان اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ملک میں نچلی سطح پر کھیل کو فروغ دینے کے لئے لوبنگ لو ٹین سیریز ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے تحت انڈر 6سے10 مقابلے کرائے جائیں گے، انڈر 8 مقابلوں میں کم پریشر والی گیند کا استعمال کیا جائے گا یہ گیندیں تمام صوبائی ایسوسی ایشنوں کو فراہم کردی گئی ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے ماہ یلو بیج امپائرنگ کورس کا انعقاد کیا جائے گا ،جبکہ نچلی سطح پر ٹینس کی ترقی کے لئے کراچی اور لاہور میں کو آرڈینٹر مقرر کئے جائیں گے۔