• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،3 افراد نے خاتون کو ٹانگوں میں گولیاں ماردیں

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سابق خاوند  نے خاتون کوٹانگوں پر  گولیاں مار کر  شدید زخمی کر  دیا ۔ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ حبیب پورہ میں جمعرات کی سہ پہر نامعلوم وجوہات  پر شکیل سمیت دو   افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو شدید زخمی کردیا جسے   تشویش  ناک حالت میں لاہو ر منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ اہلکار سجاد الحسن نے رابط پر بتایا کہ خاتون کو اس کے خاوند نے طلاق دے دی  ہے جس پر  اس کے جعلی خاوندشکیل نے ٹانگوں پر چار گولیاں مار کر زخمی کردیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی طر ف سے قانونی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے خاتون کو وقوعہ کے ایک گھنٹے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا اس دوران اس کا کافی خون بہہ چکا تھا۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او اطہر غفور نے بتایا کہ ایسے معاملوںمیں تاخیر معمول کی بات ہے ۔ پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا   تاہم کوئی  گرفتاری  نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین