سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ضلع سیالکوٹ میں موسم کی رت بدل گئی۔ محکمہ موسمیات کیمطابق جمعرات کو سیالکوٹ کے علاقوں واٹر ورکس، پریم گلی، گوہد پور، لونی، بخت پور، لنگڑیالی،کاکے والی ،ساہووالہ،پسرور، ڈسکہ،سمبڑیال ، بیری والا چوک ، جموں روڈمیں درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب69فیصد اور05کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر 16 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع سیالکوٹ میں طلوع آفتاب06.14 اورغروب آفتاب 05.16 منٹ پر ہوا۔ آج جمعتہ المبارک کے دن بھی موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔