سرگودھا(نامہ نگار) آر پی او کی زیر صدارت اشتہاری کے سرکی قیمت مقرر کرنے کیلئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر و دیگر سکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ کمیٹی نے میانوالی کے مختلف مقدمات میں ملوث 2 اشتہاریوں کے سر کی قیمتیں مقرر کی۔ تھانہ کندیاں کو مطلوب خطرناک اشتہاری شفا اللہ کے سر کی قیمت 5 لاکھ جبکہ تھانہ پپلاں کو مطلوب عمران خان کے سر کی قیمت 2 لاکھ مقرر کی گئی۔