ملتان(سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی شعبہ فوڈ سائنس انیڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈڈے 2016 کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور طلباء میں پوسٹر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا سیمینار کا مقصدخوراک کی اہمیت اوربدلتے موسمی حا لات اور تغیرات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دینا تھاجبکہ پوسٹر مقابلوں کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کیا جس میں جامعہ کے 50سے زائد طلباء نے حصہ لیا ،طلباء نے خوراک کے حوالے سے اپنی سوچ کو پوسٹر ،چارٹ اور تصاویر وغیرہ کی شکل میں پیش کیا ، پوسٹر مقابلوں میں ججز کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ حمید بہاوًالدین زکریا یونیورسٹی،محمد اعجاز نواز ڈی ڈی او پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان اور افتخار خان منیجر آپریشن وولکا فوڈز ملتان نے سر انجام دیے۔ پوسٹر مقابلوں میں پہلی پوزیشن اسد ارشاد، خضر زاہد ،اور فاطمہ شاہد پر مشتمل طلباء کے گروپ نے حاصل کی دوسری پوزیشن زعیم عزیرزعیم شان،زاہد ستاراور احمد منیر پر مشتمل گروپ نے جبکہ تیسری پوزیشن محمد احسان ، انس علی اورمحمد محسن کے گروپ نے حاصل کی ۔ پوسٹر مقابلوںمیں جیتنے والے طلباء کے درمیان نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اس کے علاوہ پر وفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی اور محمد شہباز نے آنے والے معزز مہمانوں کو پوسٹر مقابلوں اور سیمنار میں شرکت پر شیلڈز پیش کی اور شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر جامعہ کی فیکلٹی اور طلباء و طا لبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔