• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں 3نئے گرلز ڈگری کالجز قائم کرنے کا فیصلہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان کے نواحی علاقوں کی طالبات کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کے لئےمیں 3نئے گرلز ڈگری کالجز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےان میں گرلز کالج آدھی باغ شجاع آباد روڈ‘ گرلز کالج قاسم بیلہ اورگرلز کالج سلار واہن شامل ہیں ،گرلز ڈگری کالج آدھی باغ شجاع آباد روڈ کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جارہی ہے‘ قاسم بیلہ اور سلار واہن میں گرلز ڈگری کالجز کی تعمیر آئندہ سال شروع ہو گی ،اس حوالے سےڈائریکٹر کالجز پروفیسر منصور شاہ نے بتایا کہ ان منصوبوں کے لئے وفاقی وزیر سکندر بوسن اور ایم پی اے شوکت بوسن خصوصی طور پر کاوشیں کر رہے ہیں ‘ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے مکمل ہونے سے خصوصاً نواحی علاقوں کی طالبات کو فائدہ ہوگا اور انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے ۔
تازہ ترین