• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کا پنشن فراڈکیس کی روزانہ سماعت کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد اور مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمدپر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیب عدالت ملتان کو پنشن فراڈکیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے یہ احکامات مذکورہ کیس میں ملوث ملزم شعیب منظورکی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کے بعد دئیے ہیں ،جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ وہ قومی بنک کی مظفرگڑھ برانچ میں چند ماہ عارضی طورپرکیشئر تعینات رہا بعد ازاں ملازمت سے فارغ کردیا گیا، لیکن اس کو کروڑوں روپے کے پنشن فراڈ کیس میں ملوث کرکے گرفتارکرلیا گیا ہے، جبکہ اس فراڈ سے درخواست گزار کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
تازہ ترین