ملتان (سٹاف رپورٹر)ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ملتان کی مئیر شپ اور دیگر معاملات پر مشاورت کے لئے سابق صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں کو لاہور طلب کر لیاہےواضح رہے کہ عبدالوحید ارائیں ملتان کی بلدیاتی سیاست میں ایک گروپ کے سربراہ ہیں جس کا دعویٰ ہے کہ ان کو ملتان سے 40 سے زائد چئیرمینوں کی حمایت حاصل ہے،وہ اپنے بھائی نوید ارائیں کو مئیر بنوانا چاہتےہیں ،دوسری جانب ذرائع کے مطابق مئیرشپ کے لئے دوسرے گروپوں رانا محمودالحسن اور حاجی سعید انصاری کوبھی مشاورت کے لئے لاہور بلایا جائے گا اس کے بعد اتفاق رائے سے مسلم لیگ ن کا امیدوار سامنے لایاجائے گا۔