گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سلنڈر بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیخلاف فیکٹری مالکان اور مزدوروں نے احتجاجی مظاہر ہ کیا، ڈی سی او دفتر کے باہر دھرنا دیا اور نعرہ بازی کی، فیکٹری مالکان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ سلنڈر بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے مار کر انہیں سیل کررہی ہے جو بلا جواز ہے ،مالکان کا کہنا تھا کہ جو فیکٹریاں غیر معیاری سلنڈر بناتی ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے مگر جو رجسٹرڈ فیکٹریاں ہیں ان کیخلاف کارروائی نہ کی جائے فیکٹریوں کی بندش سے ہزاروں مزدرو بے روزگار ہو گئے ہیں انتظامیہ کے نمائندوں نے انہیں یقین دھانی کروائی ہے کہ ان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں گے اور غیر معیاری فیکٹریوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ، مظاہرین وفاقی وزیر تجارت کے گھر گئے اور ان کے نمائندے کاشف صابر خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا وفاقی وزیر کے نمائندے نے انہیں یقین دھانی کروائی کہ وہ کسی سے زیادتی نہیں ہونے دینگے ۔