گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پرائیویٹ گاڑیوں کو سرکاری نمبر پلیٹیں لگوانے کیلئے 3ہزار سے زائد نمبر پلیٹیں ایکسائز آفس گوجرانوالہ پہنچا دی گئی ہیں ، غیر سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف آج سے آپریشن شروع کر دیا جائیگا، ڈائریکٹر ایکسائز گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری سہیل ارشد نے کہا کہ ایسے مالکان جنہوں نے اپنی گاڑیاں بس، ویگن ، ٹرک ، رکشہ ، کار موٹر سائیکل وغیرہ 2012سے 2014تک خریدی ہیں مگر انہیں ایکسائز آفس کی طرف سے جاری ہونے والی نمبر پلیٹ کی بجائے پرائیویٹ نمبر پلیٹ لگوائی ہیں وہ فوری طور پر سرکاری نمبر پلیٹیں لگوائیں ۔