گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پارلیمانی سیکر ٹری حاجی محمد نواز چو ہان کا کلر آبادی یو سی46 میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ ،علاقہ کے معززین کی درینہ خو اہش پر 6کروڑ روپے کی لاگت سے گلیاںنا لیاں سیو ریج سمیت دیگر سہو لیات کی فراہمی کیلئے فوری ا قدامات کیلئے ٹھیکیدارکو ہدایت جاری کر دی ۔، حاجی محمد نواز چو ہان نے کہا کہ الیکشن میں حلقہ کے عوام سے کئے گئے تمامو عدوں کوجلد پورا کر یں گے تاکہ الیکشن میں عوام کے سامنے سر خروہو کر ان کا سامنا کرسکیں۔