گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)دو نومبر کوتحریک انصاف کا اسلام آباد میں دھرنا، ٹرانسپورٹر نے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے ڈر سے اپنی گاڑیاں کھڑی کر دیں ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا ، تحریک انصاف کے اسلام آباد لاک ڈاون کرنے کے اعلان کے بعد پنجاب پولیس کی طرف سے مسافر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے ڈر سے ٹرانسپوٹر نے اپنی گاڑیاں کئی دن پہلے کھڑی کر دی ہیں ۔