گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری ، نقدی ، زیورات اور رکشہ سے محروم ہو گئے، کوٹ لدھا کے رہائشی غضنفر علی اپنی فیملی کے ہمراہ ضروری کام کے سلسلہ میں چک مولو جارہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روک لیا اور 27سو روپے نقدی اور خواتین سے طلائی زیورات چھین لئے ،کھیالی کے علاقہ سے چور محمد عارف کے گھر سے طلائی زیورات گھڑی و دیگر ضروری سامان لیکر فرار ہو گئے، باغبانپورہ کے علاقہ کے رہائشی ذیشان بٹ رکشہ گھر کے باہر کھڑی گیا، جسے چور لے گیا، کوتوالی کے علاقہ سے چور محمد عمران کی موٹر سائیکل لے گئے، مسلم ٹاؤن کے رہائشی محمد نواز اپنی فیملی کے ہمراہ جوگی والا جارہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے زیورات ، موبائل اور نقدی چھین لی پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔