• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،سنٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اصغر کی جیل کے مختلف شعبہ جات کی خفیہ چیکنگ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے نئے تعینات ہونیوالے سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اصغر کا سادہ کپڑوں میں جیل کے مختلف شعبہ جات کی خفیہ چیکنگ، رش سے بچنے کیلئے رشوت دلوا کر ملاقاتی پرچی خریدنے سامان سپلائی والوں اور ملاقاتی شیڈ کے ملازمین کا ملاقاتیوں سے ایک گھنٹہ تک برتاؤ دیکھ کر خاموشی سے اپنے دفتر پہنچ گئے ،سپرنٹنڈنٹ کی خفیہ چیکنگ کا علم ہونے پر ملازمین اور مختلف متعلقہ آفیسران میں تھرتھلی مچ گئی جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اصغر نے کہا کہ قیدیوں اور ملاقاتیوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے اور ان سے رشوت وصول کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا جائیگا۔
تازہ ترین