گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ نے لائسنسی اسلحہ رکھنے والوں کی سہولت کے لیے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن ،توثیق کی تاریخ میں 31اکتوبر تک توسیع کر دی ہے ، لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے صوبہ پنجاب میں کمپیوٹرائزیشن کا عمل نادرا پاکستان کے اشتراک سے جاری ہے جس کے لیے تمام اضلاع میں رجسٹریشن مراکز اور سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن جاری ہے۔