لاہور(مانیٹرنگ سیل)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 2نومبر کو لاک ڈاؤن کی صورت میں عمران خان کو بھی نظر بند یا گرفتار کر سکتے ہیں ، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا،اسلام آباد میں کنونشن نہیں لاک ڈاؤن کی منصوبہ ہورہی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2نومبر کو لاک ڈاؤن کی صورت میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا یوتھ کنونشن نہیں دارالحکومت لاک ڈاؤن کی منصوبہ ہو رہی تھی ، اسلام آباد بند کرنے سے ملک کو نقصان ہو گا اس لئے یہ فیصلے پولیس کی جانب سے کاروائی شہر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر گی گئی ہے ۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے’’ برگر ‘‘ اب نکلیں گے ہی نہیں ، جو چند لوگ نکلیں گے انہیں روکیں گے ،اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کی بات ایک جرم ہے اور جرم عمران خان کرے یا کوئی اور اسے گرفتار کر لیں گے ۔