لاہور(امتیاز راشد سے) اپوزیشن رہنما اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید کو پلاٹ خالی کرنے یا کرایہ ادا کرنے کا نوٹس دینے والے متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے ایڈمنسٹریٹر تنویر حسین کااچانک لاہور تبادلہ کر دیا گیا۔ تنویر حسین نے چند روز قبل شیخ رشید کو نوٹس جاری کئے تھے جبکہ ہما شہزادی کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیگل اور فرحت عزیز کو ڈپٹی سیکرٹری سروے ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جب اس بارے میں تنویرحسین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہاں میرا تبادلہ اچانک ہوا ہے شاید محکمہ مجھے لاہور کےلئے زیادہ مفید سمجھتا ہے، اس میں شاید کوئی حقیقت نہیں کہ میرا تبادلہ کسی سیاسی وجہ سے کیا گیا ہے۔ شیخ رشید کو نوٹس محکمہ کے قواعد و ضوابط کی روشنی میں دیئے گئے تھے نوٹس دینے کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں تھے۔