بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر صورت حال کشیدہ ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے پاکستان چوک پر پتھراؤ کیا،گلو کار سلمان احمد کو بنی گالہ پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا، راولپنڈی میں مظاہرین نے کمیٹی چوک پرکنٹینر کو آگ لگادی ۔
خود کو زیر حراست لیے جانے کے حوالے سے گلوکار سلمان احمد کا ’جیو نیوز‘ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے قیدیوں کی گاڑی میں لے جایا جا رہا تھا،قیدیوں کی گاڑی صحیح طریقے سے بند نہیں تھی، اس لیے فرار ہو گیا، اس وقت بتا نہیں سکتا کہ کہاں ہوں۔
پاکستان چوک میں پولیس کی جانب سےآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، شیلنگ کےبعد کارکن واپس عمران خان کی رہائش گاہ کی طرف چلےگئے۔
ادھر راولپنڈی میں مظاہرین نے کمیٹی چوک پر ایک کنٹینر کو آگ لگادی۔