عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر ڈرامائی انٹری پر ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ راولپنڈی کا چوہا آٹھ بار بل سے نکل کر دوبارہ بل میں چلا گیا۔
ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں اچھی بات نہیں مگر بغاوت پر قانون اپنا راستہ اختیار کرتا ہے، قائد انقلاب بننے والے کھانا روکنے کا جھوٹا واویلا کر رہے ہیں، کھانا نہیں روکا مگر کوئی اور چیز بنی گالا جانے نہیں دی جائے گی۔