• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور، انڈیا کی طرف سے داخل ہونیوالے 2اسمگلر رینجرز کے ہاتھوں ہلاک، تین واپس فرار

قصور( نمائندہ جنگ ) منڈی عثمان والا کے  سرحدی علاقے شامی پوسٹ کے قریب انڈیا کی طرف سے داخل ہونے والے 2اسمگلر رینجرز کے ہاتھوں ہلاک جبکہ تین اسمگلر واپس انڈین علاقے میں فرار ہو گئے۔ حساس ذرائع، پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز (منہ اندھیرے) بھارتی سکیورٹی فورس نے پانچ  اسمگلر ( جن کے بارے میں را کے ایجنٹ ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے) گیٹ کھول کر پاکستانی حدود میں داخل کیے، ڈیو ٹی پر موجود رینجرز جوانوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جس پر رینجر نے بھی جوابی فائرنگ کی ، پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے دو اسمگلر ہلاک جبکہ تین واپس انڈیا کی حدود میں چلے گئے، ہلاک ہونے والے اسمگلرز سے اسلحہ اور شراب بھی برآمدکرلی گئی ہے ۔
تازہ ترین