ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے، نماز جمعہ کےدوران ساڑھے12بجے دن سے اڑھائی بجےتک بجلی کی بندش سے نمازیوں کو دشواری کا سامنا رہا، بجلی کی طویل اور بار بار بندش سے شہری ملکی صورتحال کے متعلق تازہ ترین آگاہی سے محروم رہے، بجلی کی بندش سے صارفین کوبھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ادھرملتان الیکٹرک پاور کمپنی اپنے صارفین کو آئندہ ماہ بلوں میں4 ارب روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کرے گی،نیپرا نے ستمبر 2016ء کےلئے بجلی کی قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 77 پیسے کاریلیف فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، 300 یونٹس تک ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو یہ ریلیف فراہم نہیں کیا جائےگا۔