گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سکولوں کی نگرانی اور معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے 23کی بجائے 12سکولوں پر مشتمل سرکل بنایا جائے گا، ضلع میں 96اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھرتی کیلئے مشتہر کر دیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار خاں، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ای اوز رفعت النساء، نثار میو، محمد پرویز و دیگر بھی موجود تھے۔