بہاولپور(توصیف احمد)ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے 2نومبر کے اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے چھپے لفظوں میں سکیورٹی تھریٹ جاری کردیا،راولپنڈی ،اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب سمیت ایڈیشنل آئی جی کاونٹرٹیرررازم ڈیپارٹمنٹ اورآر پی او راولپنڈی کو جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق کالعدم جماعت الاحرار دو ہفتوں کے اندر اسلام آباد اورراولپنڈی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ لیٹر میں لکھاگیاہے کہ اس سیکورٹی تھریٹ کو خصوصی طورپر تھریٹ کے دورانیے کے دوران ہونیوالی سیاسی سرگرمی کے حوالے سے دیکھاجائے اوراس حوالے سے فوری طورپر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایاجائے اورفوری طورپر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی میٹنگ بلواکر اس سیکورٹی تھریٹ کاجائزہ لیتے ہوئے جوبھی مناسب سکیورٹی انتظامات کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں وہ اٹھائے جائیں۔