بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ریاست بہاول پور کا لوگو اپنی اصل حالت اور تاریخی ہیت کے مطابق قائم رہے گااوراس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ لوگو میں صادق دوست کے الفاظ بدستور کندہ رہیں گے جو ریاست بہاول پور کی عوام کو ایک سچی اور فلاحی عوام دوست ریاست کی یاد دلاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ریاست بہاول پور کا پہلا لاوارث بچوں کی کفالت کاحکومتی ادارہ دارالاطفال اسلامی کالونی بھی قائم کیا گیا جو خستہ حال ہونے کے باوجود اب بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نوابین نے بہاول پور کے عوام کی بے لوث خدمت کی جس کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔