گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نقص امن کے خطرے کے پیش نظر آج سے 3نومبر تک ضلع گوجرانوالہ کی حدود میں دفعہ 144نافذکر دی گئی ۔ڈی سی او محمد عامر جان (ایڈمنسٹریٹر)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے ضلع میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے اور بغیر اجازت جلسے جلوسوں کرنے پر ، کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش(مہلک ہتھیاروں، آتش گیر ، لاٹھی، ڈانڈے، چاکو، خنجر، نیزوں )اور ایسے ہتھیار جو جرم کے لیے استعمال ہوں انہیں عوامی مقامات پر لانے پر مکمل پابندی عائد لوگوں کو تشدد پر ابھارنے اور املاک کو نقصان پہنچانے پر بھی مکمل پابندی عائد خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔