گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونیوالے دھرنے میں شرکت کرنیوالے قافلوں کو روکنے کیلئے گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرکے5کنٹینرزکو بندکردیا جس پرکنٹینرز ڈرائیور نےپولیس کیخلاف احتجاج کیاان کنٹینرز مالکان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز پر لاکھوں روپے کا سامان پڑا ہوا ہے جس سے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ 2نومبرکے بعد چھوڑدیں گے۔