گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز گوجرانوالہ کی مختلف ٹیموں نے ناکہ بندی کرکے ایکسائز آفس کے سرکاری نمبر پلیٹ کی بجائے پرائیویٹ نمبر لگاکر سڑکوں پو گھومنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 230گاڑیوں کو قبضہ میں لیکرمختلف تھانہ جات کے احاطوں میں بند کردیا جبکہ رات گئے تک ایک سو 70سے زائد گاڑیوں کے مالکان سرکاری نمبر پلیٹیں حاصل کرکے گاڑیوں کو واگزار کروا کر لے گئے ۔