گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)لیبرکورٹ گوجرانوالہ نے ڈائریکٹر پی ایچ اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،پی ایچ اے کے درجہ چہارم کے 2ملازمین محمد قذافی اورمحمد طارق نے لیبرکورٹ گوجرانوالہ میں رٹ دائر کی تھی، ڈائریکٹر پی ایچ اے عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر جج اعجاز الحسن اعوان نے ڈائریکٹر پی ایچ اے کو گرفتا کرکے 5نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا