پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ نوازشریف نے ابھی پرویز رشید کا صدقہ دیا ہے ،انہیں ابھی بڑی قربانی دینا ہے ، قومی رازوں کو افشا کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔
شیخ رشید کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ان کاکہنا ہے کہ نجات کا وقت بہت قریب ہے ،جلدجشن ہو گا ، سیاسی کفن میں سیاسی مردہ دفن ہو گا ،پرویز رشید کا صدقہ ریکٹر اسکیل پر 10 کا جھٹکا ہے ، نوازشریف کو ابھی اورقربانی دینا ہو گی۔
سربراہ پاکستان عوامی لیگ کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے حق اور ملک کی خاطر گھروں سے نکلیں اور نااہل حکمرانوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں ۔