بہاولپور (سٹی رپورٹر) اقوام عالم میں عجائب گھروں کے قیام اور انکے انتظام و انصرام پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ترقی یافتہ ممالک میں عجائب گھر تحقیقی مراکز کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جوائنٹ سیکرٹری سپورٹس حافظ حسین احمد مدنی نے گزشتہ روز اپنے دورہ میوزیم کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ بہاولپور میوزیم جنوبی پنجاب کی ثقافت اور یہاں کے تہذیب و تمدن کا ترجمان ہے، جو یہاں کے لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔