گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے قافلوں کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت سے روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے، ضلع بھر میں دفعہ 144کا نفاذ کر کے شہر کے داخلی و خارجی مختلف راستوں پر کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے اور پولیس نے ان مقامات پر ناکہ بندی بھی کر دی ہے تاکہ کارکنوں کاقافلہ شہر سے گزر نہ سکے، دوسری طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کے قافلے نے انفرادی طور پر اسلام آباد جانا شروع کر دیا، کارکنوں نے پکڑنے جانے کے خوف سے علیحدہ علیحدہ انفرادی طور پر متبادل راستے اختیار کر کے اسلام آباد جانا شروع کر دیا ہے ۔