گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اے سی صدر نورش صباح کا مقامی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ ‘متعدد غیر قانونی تعمیرات کو روک دیا گیا، ٹی ایم اے کھیالی کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا، اے سی صدر نے کہا کہ سٹی ہاؤسنگ کا نقشہ منظور ہے مگر سوسائٹی کے اندر متعدد تعمیر ہونیوالی رہائشی و دیگر عمارتوں کے نقشہ جات منظوری کیلئے جمع نہ ہوئے ہیں‘انہوں نے جاری تعمیرات کو رکوا دیا اور ہدایت کی کہ چند روز کے اندر قانونی عمل مکمل کرکے نقشہ جات جمع نہ کروائے گئے تو تعمیرات مسمار کر دینگے۔