گجرات (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا، سینئر سول جج گجرات صائمہ حسنین کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری گجرات کے زیر اہتمام ضلع سطح پر مختلف مقابلہ جات جن میں بچوں کے مقابلہ مصوری، مضمون نویسی، فوٹو گرافی و دیگر مقابلہ جات منعقد ہوں گے، ای ڈی او ایجوکیشن کو تمام مقابلوں کیلئے قواعد و ضوابط اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ، مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔