گجرات (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے تمام رہنما اور کارکن گھروں سے غائب ہو گئے، 2 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت یقینی بنانے کیلئے تحریک انصاف گجرات کے رہنما اور کارکن ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے اپنے گھروں سے غائب ہو چکے ہیں جبکہ ان رہنماؤں اور کارکنوں کے خاندانوں کے دیگر افراد بھی گھروں کو تالے لگا کر قریبی رشتہ داروں کے گھروں میں چلے گئے ہیں، پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے میں ہر صورت پہنچیں گے اور ہم اسلام آباد میں ہی رہائش پذیر ہیں۔