سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے منتخب عوامی نمائندوں کو مختلف محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مفاد عامہ میں ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں مقررہ میعاد کے اندر پایہءتکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ خادم پنجاب دیہی پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ میں منصوبوں کیلئے حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کردیئے ہیں مجوزہ منصوبوں پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا ۔اجلاس سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی خطاب کیا اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ۔ اجلاس میں ڈی پی او سیالکوٹ،ڈی سی او سیالکوٹ سمیت ای ڈی اوز بھی شامل تھے۔