دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے ۔ شرجیل خان اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیےجانے کا امکان ہے ۔
ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہے جس کےلیے شاہینوں کی پرواز 5 نومبر کو دبئی سے روانہ ہو گی۔
نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی لیکن سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوگا بلکہ وہیں سے ٹیم پاکستان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے آسٹریلیا جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے ان سیریز کےلئے سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ منتخب کر لیا ہے۔بس چیئرمین کی منظوری کے ساتھ اعلان آج کیا جا سکتا ہے ۔
شرجیل خان اور محمد رضوان کے اسکواڈ میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ محمد حفیظ کی واپسی بہت مشکل ہے۔