گوادر ( نامہ نگار) تعلیم ہماری کامیابی کا ضامن ہے ۔ گوادر کے مخیر حضرات تعلیم کے فروغ کے لےئے معاونت کر یں ۔ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کر نے کے لےئے تعلیم کو ہتھیار بنا نا ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار مقر رین نے دارالفہم اسلامک پبلک اسکول میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خاص بلد یہ گوادر کے چیئرمین عابد رحیم سہرابی تھے ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے عابد رحیم سہرابی ، گورنمنٹ ہائی اسکو ل گوادر جد یدکے ہیڈ ماسٹر حسن الاسلام اور پرا ئیو ٹ اسکول ایسو سی ایشن گوادر کے صدر جمیل قاسم نے کہا کہ عہد حاضر میں تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا تعلیم کو تر جیح بنا کر دیگر اقوام کامیابیاں حاصل کررہی ہیں بالخصوص جس خطہ میں ہم رہ رہے ہیں یہ مستقبل قر یب میں ہمہ گیر تبدیلیوں کا مر کز بننے جارہا ہے سی پیک منصو بے کی بد ولت ہمارا خطہ حساس بن چکا ہے اور اس میں ہمارا حصہ صرف تعلیم سے مشروط ہے تعلیم یافتہ قوم ہی مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لےئے ہم سب کو مل کر مشترکہ کوشش کر نی ہوگی جہا لت کا مقابلہ تعلیم سے ہی کیا جاسکتا ہے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ تعلیم کے فروغ کے لےئے معاونت کر یں ۔ تقر یب سے اسکول کے مہتمم اصغر طیب نے بھی خطاب کیا ۔