سکھر (بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر علی رضا کی سکھر ہول سیل میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی کی ، میڈیسن کے تاجروں کے لائسنس کی معیاد پوری ہوچکی تھی جبکہ اسمگل شدہ ادویات بھی بھاری مقدارمیں موجود تھیں جنہیں اپنی تحویل میں لے لیا اور لائسنس کی تجدید کے حوالے سے متعلقہ حکام کو لکھا جارہا ہے،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر میڈیسن کا کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اس کارروائی کیلے صوبائی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت نے مقامی انتظامیہ کو احکامات دیئے کہ وہ ان عناصر کے خلاف کارروائی کریں جس پر سکھر کی میڈیسن مارکیٹ میں کارروائی کی گئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی ایک روایتی کارروائی دکھائی دیتی ہے ۔