گجرات(نمائندہ جنگ)ضلعی انتظامیہ نے لائن آف کنٹرول چھمب سیکٹر کے علاقہ سے بھارتی شیلنگ اورگولہ باری کیوجہ سےنقل مکانی کرکے ضلع گجرات پہنچنے والےکشمیری بھائیوں کیلئے دکھوہا میں کیمپ قائم کر دیا گیا، ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کیمپ کادورہ کیااور متاثرہ افرادسے ملاقات کی،ممبران اسمبلی،یونین کونسلوں کےمنتخب نمائندے،سرکاری افسران اورمعززین علاقہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چھمب سیکٹر سے ضلع گجرات کے علاقہ میں ابتک 77خاندان ضلع گجرات پہنچے ہیں، جن کے لئے مقامی اسکول میں کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر کیمپ کیلئے مزید جگہ بھی فراہم کر دی جائے گی ۔