گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈمنسٹریٹرسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ و ڈی سی اوگوجرانوالہ محمد عامرجان نے پنجاب یونیورسٹی لاہورکے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات 2016کے انعقاد کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کےتحت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ سوائے یونیورسٹی کےرول نمبرسلپ کے حامل امیدوار اورسپروائزری سٹاف کےکوئی بھی شخص امتحانی حدودکے 100گزکے فاصلہ تک داخل نہیں ہو سکے گا۔