ٹھٹھہ(نامہ نگار)ضلع کونسل ٹھٹھہ کا تعارفی اجلاس چیئرمین غلام قادر پلیجو کی صدارت میں ضلع کونسل ہال مکلی میں ہوا جس میں وائس چیئرمین ممتاز جلبانی کے علاوہ دیگر 59 ممبران، مختلف محکموں کے افسران اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین غلام قادر پلیجو نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ انتہائی پسماندہ ضلع ہے۔ ضلع کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں حزب اختلاف کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ساحلی پٹی کے مکینوں کے مسائل سننے اور حل کرنے کے لیے ضلع کونسل کا تیسرا اجلاس ساحلی پٹی ہی میں ہو گا ۔